بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، دنیا بھر کے مزاحمتی علماء کے اتحاد کے سربراہ شیخ ماہر حمود نے کہا کہ مغرب اسلامی جمہوریہ ایران کو ختم نہیں کر سکتا۔ امام خامنہ ای (حفظہ اللہ) عظیم اسلامی راہنما ہیں۔
شیخ حمود نے گذشتہ دہائیوں میں ایران پر مغربی خلاف دباؤ، مسلط کردہ جنگوں اور وسیع پیمانے پر پابندیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: اس ہمہ جہت دباؤ اور دشمنیوں کے کے باوجود، ایران مستحکم، مضبوط اور طاقتور ہے اور اس نے اس دباؤ کو ناکام بنایا ہے۔
دنیا بھر کے مزاحمتی علماء کے اتحاد کے صدر نے اسلامی انقلاب کے رہنما امام خامنہ ای کو "ایک عظیم اور ممتاز اسلامی رہنما" قرار دیا اور کہا کہ مغرب کی اسلامی جمہوری ایران کے نظام کو گرانے کی کوشش ناممکن ہے اور یہ نظام تمام چیلنجوں کے باوجود قائم رہے گا۔
عالمی مقاومتی علماء کی تنظیم کے سربراہ شیخ ماہر حمود نے حزب اللہ لبنان کے زیر اہتمام شہر صیدا میں واقع "سیدہ فاطمہ زہرا(س) اسمبلی" میں "اسلامی انقلاب اور موجودہ دور کے چیلنجز" کے عنوان سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا: "اسلامی جمہوریہ ایران نے صہیونی ریاست کی جارحیت کے خلاف مزاحمت میں مرکزی کردار ادا کیا ہے اور ہمیشہ مظلومین اور مستضعفین کا حامی رہا ہے۔
واضح رہے کہ یہ اجلاس ایران کے اسلامی انقلاب کی کامیابی کی سالگرہ کے موقع پر حزب اللہ لبنان کے زیر اہتمام منعقد ہؤا۔
شیخ ماہر حمود نے عرب حکومتوں کی طرف سے غاصب صہیونی ریاست کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کی کوششوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا: "اسلامی جمہوریہ ایران، انقلاب اسلامی کی کامیابی کے پہلے دنوں سے ہی اب تک، مقاومت اور ملت فلسطین کی حمایت کے اگلے مورچے میں کھڑا رہا ہے حالانکہ عربیت اور اسلامی کی دعویدار حکومتوں نے غاصب صہیونی ریاست کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کو اپنا مطمع نظر بنایا ہے۔"
شیخ حمود نے انقلاب اسلامی کے فورا بعد تہران میں اسرائیلی سفارت خانے کی بندش اور فلسطینی سفارتخانے کے افتتاح کی طرف اشارہ کیا اور کہا: "یہ اقدام اس حقیقت کا عملی ثبوت ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران عملی طور پر فلسطینی کاز کا پابند ہے؛ اور 47 سال بعد بھی انقلاب اسلامی کے اہداف و مقاصد میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔"
علمائے مقاومت کے عالمی اتحاد کے سربراہ نے کہا: "اسلامی انقلاب کے رہبر معظم امام خامنہ ای (حفظہ اللہ) عظیم اور ممتاز اسلامی قائد ہیں۔"
انھوں نے کہا: "اسلامی جمہوری نظام کا خاتمہ کرنا مغرب کے لئے بالکل ناممکن ہے، اور یہ نظام تمام چیلنجوں پر غلبہ پا کر قائم و دائم رہے گا۔"
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ